چیئرمین پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کا عزم، تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے کا عزم، تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بڑی تبدیلیوں کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ نظام ناقص نہیں ہے اور صرف معمولی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سسٹم کو اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اس کے مجموعی ڈھانچے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کے آغاز کا اعلان کیا جس میں 5 ٹیمیں 30، 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی۔ اور یہ ٹورنامنٹ تین فارمیٹس ’’فرسٹ کلاس، ون ڈے اور ٹی 20‘‘پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی

نقوی نے انکشاف کیا کہ ہر ٹیم کا ایک چیف ایگزیکٹو ہوگا، وقار یونس سی ای او پینل کی سربراہی کریں گے۔ ہر ٹیم کو 10 رکنی سپورٹ اسٹاف تفویض کیا جائے گا اور ہر اسکواڈ کے لیے ایک ہائی پرفارمنس سینٹر مختص کیا جائے گا۔ نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے اور پاکستان کے کرکٹ کے مستقبل کی مضبوط بنیاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles