عید پر مری جانے کا رجحان کم ہوگیا، اس سال کتنی گاڑیاں مری داخل ہوئیں، تفصیلات آ گئیں

عید پر مری جانے کا رجحان کم ہوگیا، اس سال کتنی گاڑیاں مری داخل ہوئیں، تفصیلات آ گئیں

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز سیاحتی مقام مری میں ہزاروں سیاحوں کی آمد دیکھی گئی تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق عید کے پہلے روز مجموعی طور پر 13 ہزار 804 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 47 فیصد کم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد کم ہونے کے باعث ٹریفک کی صورتحال نسبتاً بہتر اور قابو میں رہی۔

ڈی پی او مری محمد رضا تنویر کے مطابق شہر میں اس وقت 3 ہزار 169 گاڑیاں موجود ہیں جبکہ اہم شاہراہوں اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی کم ہوتی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، عید کے دوسرے روز تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مکمل طور پر فعال رہا جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور ناکہ بندی جاری رکھی گئی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈی پی او مری کے مطابق ٹریفک کی مؤثر نگرانی کے لیے اسلام آباد پولیس اور موٹروے پولیس کے ساتھ مسلسل رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار رکھا گیا، جبکہ اضافی نفری بھی مختلف مقامات پر تعینات کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران مری آنے والے سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

editor

Related Articles