گزشتہ سال پاکستان نے بھارت کے گیارہ طیارے تباہ کئے، امریکی صدر ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیئے

گزشتہ سال پاکستان نے بھارت کے گیارہ طیارے تباہ کئے، امریکی صدر ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی گزشتہ سال ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران 11طیارے تباہ ہوئے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بروقت سفارتی کوششوں کے باعث ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو بھی ٹال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے شہید سابق رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای کی تجہیز وتدفین کی 7 روزہ رسومات، کب ، کہاں کیا ہو گا؟

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی تھی تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں نہیں تقریبا تین کروڑ افراد کی جانیں ممکنہ تباہی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے گفتگو میں اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ رکنے سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

Related Articles