فورنزک ایجنسی کےماہرین بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک،وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گے

فورنزک ایجنسی کےماہرین بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک،وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گے

نو مئی مقدمات بارے تفتیش کا معاملہ، لاہور پولیس کی ٹیم فورنزک ایجنسی کے ماہرین کیساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ایکبار پھر سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے نو مئی کے درج مقدمات بارے تفتیش کے لیئے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گئی ہے۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ 5سے جیل کے احاطے میں داخل ہوئی ، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات ،عمران خان نے لاہور پولیس کیساتھ تعاون سے انکار کردیا

پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے انسپکٹر وقاص خالد اور عابد ایوب بھی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم  کے ساتھ ہیں اور پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کےماہرین بانی چیئرمین کے پولی گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کریں گے۔انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی بھی اڈیالہ جیل کے اندر موجود یئں، لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات کرے گی، گزشتہ روز بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی کے بغیر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *