الیکٹرک کار ساز کمپنی کا آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

الیکٹرک کار ساز کمپنی کا آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی گوگو نے پاکستانی شہریوں کو اپنی گاڑیاں خریدنے کے لیے آسان اقساط پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگو نے قسطوں پر اپنی منی الیکٹرک کار فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی  رکھنے والے افراد کے لئے ایک سنہری موقع ہے جو معیاری الیکٹرک کار خریدنے چاہتا ہوں ہیں ان کیلئے گوگو موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ ہچ بیک جیجی (GiGi) گیجی منی الیکٹرک کار صارفین کو آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔ گیگی دو دروازوں والی کار ہے جس میں چار افراد بیٹھ سکتے ہیں اور ایک بار چارج کرنے پر اس کی رینج 220 کلومیٹر ہے۔ یہ پیشکش ان افراد کے لئے ایک سستی آپشن فراہم کرتی ہے جو الیکٹرک گاڑی کے مالک ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق قسطوں پر گاڑی خریدنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ درکار ہے۔ بقیہ رقم 12 آسان اقساط میں ادا کی جاسکتی ہے جس کی ماہانہ قسط 162,000 روپے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *