کینسر کے مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگانے کا انکشاف

کینسر کے مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگانے کا انکشاف

لاہور کے میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیم نے میوہسپتال لاہور سے زائد المعیاد انجکشن برآمد کر لیے ہیں۔ متعدد زائد المعیاد انجیکشنز کینسر مریضوں کو لگائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ چھاپہ مار ٹیم ذرائع کے مطابق 15 زائد المعیاد انجکشن کینسر کے مریضوں کو لگانے کی تیاری  کے مراحل میں تھے، جبکہ 50 زائد المعیاد انجکشن فریج سے برآمد کر لیے گے ہیں، اسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ معاملہ پر انکوائری کی جا رہی ہے۔ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر افتخار کی سربراہی میں 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ٹیم دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی اور رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دارین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

editor

Related Articles