اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، کسی کو جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، کسی کو جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کل ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے کو روک دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ ہےاور کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائیگی۔

جلسے یا احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر متوقع پابندی ، پیپلزپارٹی نے اقدام غیر جمہوری قرار دیدیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس تھے کہ پی ٹی آئی نے ایک جلسہ کرنا ہے، اس میں کیا غلط ہے، سیاسی جلسہ ان کا حق ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *