بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی

بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سی پیک کا دوسرا دور شروع ہونے کا وقت آیا تو احتجاج کر نیوالوں کو گوادر یاد آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر میں بی ایل اے خود دھماکہ کرنا چاہتے ہیں ، ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹ موجود ہے کہ بی ایل اے گوادر میں بی وائے جلسے کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے علاوہ جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے ہم سہولت دینے کے لیے تیار ہیں لیکن بلوچستان کی سڑکیں کسی صورت بند نہیں کرنے دیں گے،ریڈ زون میں حکومت کا پوراسسٹم چلتا ہے جو احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، ان کے لیےہاکی چوک مختص ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی راء ایجنسی منظم طریقے سے دہشت گردی میں ملوث ہے، آئی جی کو اگر پنجاب سے بھی افسران بلانا پڑ یں تو بلائیں ، احتجاج کر نیوالے چاہتے ہیں کہ پولیس ان پر تشدد کرے ، ہم احتجاج کا ایجنڈا جانتے ہیں لیکن پھر بھی ہم صبر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دینگے، اپنے فیصلے خود کریں گے: علی امین گنڈاپور

بلوچستان کا پورا نظام کسی جتھے کےہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے، یہ جنگ حکومت فوج سمیت سب نے ملکر لڑ نی ہے ، بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *