وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع کردی۔
وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے یکم اگست کی بجائے 5 اگست کو کھلیں گے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی سے مذاکرات، حکومت کا تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان
اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی یکم اگست کےبجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔