سولر سسٹم کے لیے آؤٹ سورسنگ میٹرز کا مسئلہ لیسکو کے لیے سنگین ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں گرین میٹرز کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے۔ کمپنیوں نے دو طرفہ گرین میٹرز کی فراہمی کم کردی ہے جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مڈل مین صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور صارفین کو لوٹ رہے ہیں۔ گرین میٹرز کی قیمت میں 10ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئےنئی قیمت مقرر
کمپنیوں نے 33 ہزار 500 روپے میں میٹر ز فروخت کیے لیکن مافیا نے سٹاک کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے قلت پیدا کردی ہے۔ شہر کے نجی افراد اب میٹرز کے لیے 43 ہزار روپے تک کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اضافی 10 ہزار روپے ادا کرنے کے باوجود 2-3 ہفتوں میں میٹر ز کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے۔
میٹر کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے زیر التوا مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹاک میں کمی کے باعث لیسکو نے صارفین کو میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این او سی کے اجراء سے مارکیٹ میں میٹرز کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔