پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل  کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرائے۔

نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت کو خدشات لاحق تھے تو انہیں ہمارے ساتھ کیوں شیئر نہیں کیا، ہم پارلیمنٹ میں حکومت کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اسے ڈیلیور تو کرے۔ نیئر حسین بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ اگر حکومت کو خطرات ہیں اسے نئے انتخابات کرالیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر نظام ڈی ریل ہوا تو اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی

انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں اور متضاد بیانات دیتے ہیں۔نیئر  حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *