خیبر پختونخوامیں ٹریفک چالان سےحاصل ہونے والی رقم کہاں خرچ ہو گی؟

خیبر پختونخوامیں ٹریفک چالان سےحاصل ہونے والی رقم کہاں خرچ ہو گی؟

خیبرپختونخوا اسمبلی نے ’’پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل2024ء ‘‘ کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوز ویب سائٹ’ ’پروپاکستانی‘ ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس ترمیمی بل میں ٹریفک چالان سے حاصل ہونے والی آمدن کے مصارف کا نئے سرے سے تعین کیا گیا ہے کہ آیا یہ رقم کہاں خرچ کی جا ئے گی ؟۔

یہ بل صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے کابینہ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس ترمیمی بل میںٹریفک چالان سے حاصل ہونے والی رقم کے مندرجہ ذیل مصارف بتائے گئے ہیں۔ 10 فیصد رقم ایک ویلفیئر فنڈ قائم کرنے پر صرف کی جائے گی۔ 35فیصد رقم ٹریفک پولیس اہلکاروں میں مراعات کے طور پر تقسیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویکسین قیمتوں کا معاملہ: ملک بھر میں تریاق زہر مار نایاب

1 فیصد رقم گزیٹڈ افسران کو فراہم جائے گی۔ 12فیصد رقم ٹکٹنگ آفیسرز کو مہیا جائے گی۔ 22فیصد رقم ٹریفک بیٹ سٹاف کو دی جائے گی۔ 5فیصد رقم اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بطور انعام میں دی جائے گی۔ 25فیصد رقم اہلکاروں کی تربیت، تعلیم اور سازوسامان کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *