سیپرا سندھ رجسٹریشن آف الیکٹرک پاور سروس ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہے اور سیپرا کا ایک چیئرمین اور 3 ممبران ہونگے،
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی سرکردگی میں ہوا اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیپرا کیلئے 197.916 ملین روپے بجٹ 25-2024 کے لئے منظوری دی اس کیساتھ ساتھ سندھ کابینہ نے 1381.34 ایکڑز اراضی میرپورخاص میں ریلوے لائن کو دینے کی منظوری بھی، اس پراجیکٹ بارے کابینہ کو بریفنگ دیتےہوئے کہا گیا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 1381 ایکڑز اور 34 گھُنٹا اراضی اسلام کوٹ تا چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھے گی، اور ریلوے لائن بچھنے سے تھر کا کوئلہ ملک میں توانائی اور دیگر منصوبوں کیلئے ٹرانسپورٹ ہوسکے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال کی بحالی اور نئے کینال کی تعمیر کیلئے 12.72 بلین روپے کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 12.72 بلین روپے کی گرانٹ واٹر بورڈ کو جاری کرنے کی ہدایت ، سندھ کابینہ نے 500 میگاواٹ سولر پارک مانجھند کیلئے 250 ایکڑ اراضی دینے کی منظوری دیدی اور سندھ کابینہ نے ضلع وسطی میں 612 ایکڑز اراضی 120 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔سندھ کابینہ ملیر میں 600 ایکڑز پر 150 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پرھیں: سیاسی مفاد ات کےلیئے مایوسی پھیلانے والے عناصربھول گے یہ قوم کتنی سخت جان ہے: وزیر اعلی سندھ
** * وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے 1.362 بلین روپے اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی کابینہ کو درخواست کی، جس پرسندھ کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی تجویز منظور نہیں کی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ایک کو اپنا ٹیکس دینا چاہئے۔