کراچی اور سندھ میں امن وامان کے حوالے سے تشویشناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

کراچی اور سندھ میں امن وامان کے حوالے سے تشویشناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

پولیس زرایع کے مطابق سندھ میں گزشتہ سات ماہ میں 1148 افراد قتل اور 2541 افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔

سندھ میں امن و امان کے حوالے سے گزشتہ سات ماہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق امن امان کی صورتحال تشویشناک ظاہر کی گئی ہے کیونکہ گزشتہ سات ماہ کے دوران 1148 افراد قتل اور 2541 اغوا ہوئے ہیں۔کراچی میں سات ماہ کے دوران 372 شہری قتل اور 1700 کو اغوا کیا گیا۔
پولیس زرایع کے مطابق کراچی کا ایسٹ زون سب سے خطرناک، سات ماہ کے دوران 989 شہری اغوا اور 184 شہریوں کو قتل کردیا گیا، گینگ ریپ اور ریپ کے 28 کیسز اس مدت کے دوران رپورٹ ہوئےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *