سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق

سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق

موٹروے ایم فائیو پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر کوچ اورٹرالر میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:انتہائی افسوسناک حادثہ ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

پولیس کے مطابق حادثے کاشکار ہونیوالی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی۔لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گھوٹکی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *