فائروال گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے، چیئرمین پی ٹی اے

فائروال  گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے، چیئرمین پی ٹی اے

چیئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ یہ فائر وال نہیں ہے یہ ویب مینجمنٹ سسٹم ہے جو گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فائر وال کا لفظ کہیں نہیں ہے یہ آپ نے خود بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کس نے کہا ہے یہ فائر وال ہے یہ ویب مینجمنٹ سسٹم ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ این ایف ایس حکومت نے کہا ہے، ہم اس نظام جو پہلے سے لگا ہوا اسے ڈبلیو ایم ایس کہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے یہ بنیادی طور پر گرے ٹریفک کے کنٹرول کے لیے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *