عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کو فضول خرچی کہنے والی سندھ حکومت کی فضول خرچیاں سامنے آ گئیں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی بچائے رواں مالی سال 528 نئی گاڑیاں خرید لیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے پاس نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم نہیں لیکن غیر ترقیاتی کاموں کے لئے پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے اور رواں مالی سال 528نئی گاڑیاں خریدی گئیں ہیں۔ حکومت سندھ نے رواں مالی سال 398 کار ، ڈبل و سنگل کیبن اور 130 موٹرسائیکل خریدے گی جن میں سے 45 کاریں سندھ اسمبلی کو دی جائیں گی وہ قائمہ کمیٹیوں کو ملیں گی اور29 ریوو ہائی لیکس صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دی جائیں گی جبکہ 17 فارچونر گاڑیاں ایڈیشنل چیف دیکریٹریز کمشنرز ، ایڈیشنل آئی جیز کو دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ پر قابض ہے, جو صوبےکا حال ہے سب پر عیاں ہے: علی خورشیدی
اسی طرح 139 فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ملیں گی اور 1300 سی سی کی 74 کاریں سیکریٹریز ، ایک ہزار سی سی کی 69 کاریں اسسٹنٹ کمشنرز کو ملیں گی، جبکہ 660 سی سی کی 38 کاریں ، 1000 سی سی کی 69 کاریں لی جائیں گی، اور 1200سی سی کی ایک کار ، 1300 سی سی کی 74 کاریں خریدی جائیں گی۔ جبکہ 1800 سی سی کی 2 کاریں ، 1800 سی سی کی 23 گاڑیاں لی جائیں گی۔اسی طرح پیٹرولنگ موبائل ایک ، ٹویوٹا ہائی ایس 15 نشستوں والی ایک گاڑی خریدی جائے گی اور فور بائی فور ڈبل کیبن 139 ، روکو ڈبل کیبن 2 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ فور بائی فور سنگل کیبن ایک گاڑی ، ریوو ہائی لیکس 29 گاڑیاں ، اور فارچونر 17 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔