گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40ڈگری سے بڑھ گیا، نئی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40ڈگری سے بڑھ گیا، نئی لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے گزشتہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کراچی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں بھی گرمی کی شدت غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق گرم اور خشک ہواؤں کے باعث دن کے اوقات میں باہر نکلنا شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ گرم لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کے مزید 3 آئل ٹینکر روک لیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

دوسری جانب بڑے شہروں میں فضائی آلودگی نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا، جسے صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر شہری علاقوں میں بھی آلودگی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، مالم جبہ، کوہستان،ایبٹ آباد،مانسہرہ ، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ، پارا چنار، وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، شیرانی ، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *