شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا

شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پولیس یقین دھانی کروائی گئی کہ وہ انتشار نہیں پھیلائیں گے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔رہائی کے بعد شیر افضل مروت نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس والوں نے ہم پر دھاوا بولا ہے، انہوں نے تمام لوگوں کو ای الیون مرکزی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کیا، کیا کرتے رہے؟جاوید چودھری کے کالم میں تہلکہ خیز انکشافات

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کیا تھا۔ ترنول پہنچنے پر پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے گولڑہ تھانے منتقل کردیا۔ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کے لیے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس انہیں اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لیے ٹھوکر میں جمع ہوگئی۔ پولیس پہلے ہی خواتین ونگ کی لاہور جنرل سیکریٹری سمیت دو خواتین اور ایک ڈرائیور کو حراست میں لے چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس نے مین جی ٹی روڈ پر کنٹینرز لگا دیے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی  کیا گیا۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ کسی بھی بدامنی سے بچنے کے لیے جلسے کو ملتوی کیا جائے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ آج 22 اگست 2024 کو ہونا تھا لیکن دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے مذہبی گروہوں کے ساتھ ممکنہ جھڑپوں کے خدشات کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ اب 8 ستمبر 2024 کو ہوگا۔ 8 ستمبر کو جلسے کے حوالے سے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

جلسہ کے ملتوی ہونے کو مذہبی گروہوں کے ساتھ تصادم سے بچنے اور دارالحکومت میں امن برقرار رکھنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کسی بھی بدامنی سے بچنے اور پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمودگرفتار

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دی دی۔ اور این او سی تحریک انصاف کی قیادت کے حوالے کر دیا گیا۔ جس کے مطابق اب پی ٹی آئی اسلام میں ترنول کے مقام پر 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی

قبل ازیں تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہرخان کا کہنا تھا کہ این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، ہم صرف جلسے کریں گے، کوئی دھرنا نہیں کریں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد ترنول کے مقام پر جلسے کیلئے حکمت عملی طے کر لی تھی۔ تحریک انصاف نے 38 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے قانونی ٹیم گرفتاریوں کی صورت میں فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی،قانونی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *