رحیم یار خان، پنجاب پولیس کے گاڑیوں پر ڈاکوئوں کا حملہ، شہادتیں

رحیم یار خان، پنجاب پولیس کے گاڑیوں پر ڈاکوئوں کا حملہ، شہادتیں

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوئوں نے راکٹ لانچروں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر شدید حملہ کر دیا۔ پولیس کی گاڑیاں ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں کہ بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے حملہ راکٹ لانچروں سے کیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11پولیس اہلکار شہید، 7زخمی اور 4اہلکار لاپتہ ہیں۔ پولیس موبائلوں میں کل 22 اہلکار موجود تھے۔ حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی۔ڈی پی او رحیم یار خان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید ہونیوالے اہلکاروں کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ملتے ہی سیکرٹری داخلہ کچے کے علاقے روانہ ہوگئے۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےلاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثر آپریشن کا حکم دیدیا۔آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پنجاب کے کچہ کے علاقے ماچھکہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے جس میں پنجاب اور سندھ پولیس ملکر کام کررہے ہیں۔ یہ بزدلانہ کاروائی پولیس فورس کی مشترکہ حکمت عملی اور اتحاد پرحملہ ہے۔ پوری سندھ پولیس شہیداہلکاروں کے لواحقین اور پنجاب پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *