ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار روپے ہوگئی  جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *