پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سے شکست سے پاکستان کرکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ جس پر سلمان قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہوم گراؤنڈ ضرور تھا لیکن ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹج نہیں تھا۔
سابق کرکٹر عبد القادر کے بیٹے سلمان قادر نے آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوے کہا پاکستان کے لیے ہوم گراؤنڈ ضرور تھا مگر ہوم ایڈوانٹیج نہ تھا۔ہمارے کوچ نے تسلیم کیا کہ ہم پچ کو ریڈ (سمجھ) نہ سکے۔شکست تو بنتی تھی۔۔عثمان قادر کا کہنا تھا پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت پیار کرتی ہے ہمیں ہر صورت کم بیک کرنا ہوگا۔آگے چئیمپین ٹرافی بھی کھیلنی ہے آسٹریلیا انگلینڈ جیسی ٹیموں کے ساتھ ہمارے میچز ہیں اس لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کیوین پیٹرسن نے بھی پاکستان کرکٹ پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے”۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ٹھیکہ پر دینے کی تیاریاں مکمل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں 44 سالہ کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ جب میں نے پی ایس ایل کھیلی تب پاکستانی لیگ کا معیار بہت شاندار تھا۔ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں شکست دی تھی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کسی کھلاڑی آؤٹ کے حاصل کر لیا تھا۔