چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 13ہزار 6 سو 55 وائیلٹرز کو ای چالان ٹکٹس جاری کیا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 12 ہزار 700 خلاف ورزیوں پر چالان کئے گئے ہیں اورلین لائن، سٹاپ لائن، زیبراکراسنگ کی 71 ہزار 111 خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیئے گئے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا کہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 3 ہزار 40 شہریوں کو ای چالان جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی 19 اقسام کی خلاف ورزیوں پر ای چالان گھروں میں بجھوائے جارہے ہیں اورآرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے،بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہورہا ہے ۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جاتا ہے ۔سی ٹی او لاہور کی تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔