ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 4600 روپے اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی آنے سے ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 3ہزار روپے تک کی کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 3000 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2572 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالرز کم ہو کر 2415 ڈالرز فی اونس ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ ہوا تھا اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر جا پہنچا تھا۔

editor

Related Articles