حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی سکول کھولنے کی اجازت دے دی ، نئے اوقات جاری

حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی سکول کھولنے کی اجازت دے دی ، نئے اوقات جاری

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سمر کیمپس کے حوالے سے نئے اوقاتِ کار اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے واضح ضابطہ اخلاق بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمر کیمپس کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے طلبہ کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیشن کا دورانیہ محدود کر دیا ہے۔ سمر کیمپس صرف صبح 7:00 بجے سے 10:00 بجے تک تین گھنٹے کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس ہفتے میں چار دن یعنی پیر سے جمعرات تک ہوں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ شدید گرمی میں بچوں کو غیر ضروری تھکن اور ہیٹ ویو کے اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری، سمندر سے تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑا منصوبہ شروع کر دیا

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سمر کیمپس کے نام پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نجی اسکول والدین سے کوئی ٹیوشن یا اضافی چارجز نہیں لے سکیں گے جبکہ سرکاری اسکولوں میں بھی اس حوالے سے مکمل پابندی عائد ہوگی۔

طلبہ کے لیے ایک بڑی سہولت کے طور پر یونیفارم کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ بچے گرمی کے موسم کے مطابق ہلکے اور آرام دہ لباس میں اسکول آ سکیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سمر کیمپس میں شرکت لازمی نہیں ہوگی اور کسی بھی طالب علم کو صرف والدین کی تحریری رضامندی کے بعد ہی بلایا جا سکے گا۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں صرف کلاس رومز اور انڈور ماحول میں رکھی جائیں تاکہ بچوں کو براہ راست دھوپ اور گرمی سے بچایا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تمام اسکولوں میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی، پنکھوں کی مناسب دستیابی، اور بجلی کے متبادل انتظامات (UPS یا جنریٹر) کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ایڈ باکس اور بنیادی طبی سہولیات کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات، خصوصاً فیسوں کے معاملے یا اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

editor

Related Articles