عید کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عید کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں نظر آئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی سکول کھولنے کی اجازت دے دی ، نئے اوقات جاری

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4538 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا۔

 عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث زیورات کی خریداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی سونے میں سرمایہ کاری کی جانب مزید بڑھ سکتی ہے۔

editor

Related Articles