اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسےکو کنٹینرز کے ذریعے روکا جا رہا ہے تمام بڑی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ہم نے جو پیغام دینا تھا وہ حکومت تک پہنچ چکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو مختلف مقامات پر روکا جا رہا ہے، سندھ سے آنے والے قافلوں کو ٹول پلازوں پر روک دیا گیا ہے اور مری سے اسلام آباد آنے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے صبح کی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ مواد پی ٹی آئی کے کارکنان لے کر آئے تھے؟
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا ہے اور انہوں نے اپنے مطالبات حکومت تک پہنچا دیے ہیں۔ ڈاکٹر سیف نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاہے ایک بھی شخص جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکے، لیکن حکومت کو پیغام پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ذہنوں میں وحشت پیدا ہو چکی ہے اور یہ ہماری کامیابی کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم جمہوری طریقے سے اپنے آئینی حقوق کا استعمال کر رہے ہیں اور اختلافات کو نفرت میں تبدیل کرنے کی وجہ حکومت کی حرکتیں ہیں۔
بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ قوم کی بنیادوں کو مت ہلاؤ، کیونکہ اگر یہ عمارت گری تو آپ بھی نیچے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما لندن بھاگ جائیں گے لیکن ان کے کارکن ہمارے ساتھ لپیٹ میں آئیں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے 8 فروری کے نتائج کا احتساب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
مزید برآں بیرسٹر سیف نے پارلیمان کو غیر پارلیمانی اور آئین کو غیر آئینی طریقے سے استعمال کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر توسیع کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ سپریم کورٹ آزاد ادارہ ہے اور اسے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، آئین اور جمہوریت کو بدنام نہ کیا جائے۔