مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےمشال یوسفزئی کی ڈی نوٹیفیکیشن کی سمری پر دستخط کر دیےجو کہ دو ہفتے قبل حکومت کی جانب سے گورنر کو ارسال کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جلسے میں بولے گئےالفاظ پر قائم ہوں،معافی نہیں مانگوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
مشال یوسفزئی اس وقت مشیر برائے سماجی بہبود کے عہدے پر فائز تھیں۔ ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی کی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروفیت کی وجہ سے سینئر قیادت کو تحفظات تھے۔ پارٹی قیادت نے ان تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے لیے اور سیکرٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگی تھی۔جس پر مشال یوسفزئی پر تنقید کی گئی اور حکومت نے اجازت دینے سے صاف انکار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *