ایرانی پیٹرول 200 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کا انکشاف

ایرانی پیٹرول 200 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کا انکشاف

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک میں ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 26.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت 34 روپے فی لیٹر کم ہو گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت پٹرول 249 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہیں۔ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمت پاکستانی پیٹرول کی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے براہ راست منسلک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

ایرانی پیٹرول کی قیمت اس وقت کم ہوتی ہے جب اس کی وافر مقدار دستیاب ہو لیکن حکومتی اقدامات کی وجہ سے اگر مقدار میں کمی واقع ہو جائے تو قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں۔ فی الحال قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت نے ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث ایرانی سرحد سے منسلک علاقوں میں ایرانی پیٹرول 200 روپے فی لیٹر اور کوئٹہ سمیت صوبے کے پشتون آبادی والے اضلاع میں 215 سے 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

حالیہ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ایرانی پیٹرول کی ڈیمانڈ میں بھی کمی آئی ہے، اور اگر یہ قیمتیں آئندہ ایک ماہ تک 215 سے 220 روپے فی لیٹر رہیں تو مزید کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی اور پاکستانی پیٹرول کے درمیان فرق 25 سے 30 روپے تک محدود ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین نے اب ایرانی پیٹرول کے بجائے پاکستانی پیٹرول استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ تبدیلیاں نہ صرف پیٹرول کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ ایرانی پیٹرول کی طلب پر بھی نمایاں اثر ڈال رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *