کراچی : پریمئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے لیے ایک خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس کی آن لائن بولی لگائی جا سکے گی۔ اس بولی کا مقصد سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
شرجیل میمن نے بتایا کہ خصوصی پورٹل کا آغاز کیا جائے گا، اور 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی بولی لگائی جائے گی، اور حاصل کردہ رقم سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، پریمئم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لیے بھی ایک پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور منشیات کیخلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پولیس سے مزید فورس فراہم کی جا سکتی ہے۔