خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس کمیٹی نےمحکمہ خوراک میں مبینہ کرپشن شکایات پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس کمیٹی نے محکمہ خوراک میں کرپشن کی مبینہ شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گندم خریداری اورمحکمہ خوراک کے دیگر معاملات میں بے قاعدگیوں کی شکایات ہے جس سے اپوزیشن نے حکومت کوخوب تنقید کا نشانہ بنایا ہےاور یہ عام تاثر پایا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے۔ان الزامات کے اصل حقائق سامنے لانے کیلئے آنے والے چند دنوں کے درمیان محکمہ خوراک کے وزیر اور متعلقہ حکام کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: مینار پاکستان کےتمام گیٹس پر پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا
ذرائع کے مطابق گندم خریداری میں مبینہ الزامات سے اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے گڈ گورننس کمیٹی کے ایک ممبر نے بتایا کہ وزیر خوراک، محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر لوگوں کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ گڈ گورننس کمیٹی کے ممبر نے آزاد ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلد محکمہ خوراک کے خلاف تحقیات کا آغاز کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کئی شکایات موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لیکر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
ممبر گڈ گورننس کمیٹی کے مطابق کسی کے پاس مزید کوئی شواہد ہوں تو کمیٹی کو آگاہ کرسکتے ہیں۔