محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں بارشوں کے ایک طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ 26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اور حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے