حکومت کا 71 ہزار ارب سے زائد قرض کی ادائیگی کا پلان سامنے آگیا

حکومت کا 71 ہزار ارب سے زائد قرض کی ادائیگی کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے 71 ہزار ارب روپے سے زائد کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ایک جامع پلان بنا لیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام ملک میں مالی استحکام حاصل کرنے اور اضافی قرضوں پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت نے مختلف اقدامات کا خاکہ پیش کیا ہے، جن میں شامل ہیں کہ بیک وقت قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔

زیادہ سے زیادہ رعایتی بیرونی فنانسنگ کی تلاش کی جائے گی، اور عالمی قرضوں کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا جائے گا۔بچت کو بڑھانے کے لیے قومی بچت اسکیموں میں اصلاحات کی جائیں گی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں موجودگی بڑھانے کے لیے پانڈا، یورو بانڈز اور بین الاقوامی سکوک جاری کیے جائیں گے۔

مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جو معاشی استحکام کا باعث بنیں گے۔ڈومیسٹک ڈیبٹ کیپیٹل مارکیٹ کو فعال کیا جائے گا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں گے۔

آئندہ چند سالوں میں نان بینک سیکٹر، جیسے پنشن فنڈز اور انشورنس کمپنیوں کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔ شریعہ کمپلائنٹ قرض مارکیٹ کے قیام کو فروغ دیا جائے گا اور مقامی و بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو کا میچورٹی پروفائل بڑھایا جائے گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *