سوات واقعہ : متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں: گورنرخیبر پختونخوا

سوات واقعہ : متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہوں: گورنرخیبر پختونخوا

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سوات میں  پولیس قافلے پرہونے والے حملے پر شدید افسوس ہے اوراس کی پُر زور مذمت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 11 ممالک کے سفار ت کاروں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر یہ حملہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات:غیرملکی سفرا کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

یہ عمل نہ صرف جانوں کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ خیبرپختونخوا کو سفارتی سطح پر مزید تنہا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں مخلص نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانا ضروری ہے: وزیراعظم

ان کی عدم فعالیت دہشت گردوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ یہ حملہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ میں زخمی افسران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں۔

صوبائی حکومت کی نااہلی اور سکیورٹی مسائل سے نمٹنے میں غفلت ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ یہ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، مگر عملی اقدامات کرنے میں ناکام ہیں، جبکہ ہم مسلسل امن اور استحکام کے لئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *