اسلام آباد ہائیکورٹ نےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی۔
اس درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ جب فوجی ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549کے تحت پروسیجر کو فالو کیا جائے گا، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اب الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ پارٹی نہیں رہی؟کنور دلشادکا انکشاف
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔ بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔