سونا مزید مہنگا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا مزید مہنگا، قیمت نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 15 سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 665 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *