متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ویزا فراہمی میں رکاوٹ کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
آزاد ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئےاماراتی سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وضاحت کی کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات جانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی
تمام پاکستانیوں کو یو اے ای کے ویزے بغیر کسی تعصب کے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب جانے والی تمام فلائٹس مکمل آپریشنل ہیں اور بکنگ جاری ہے۔
تاہم اگر تکنیکی بنیادوں پر کسی ویزا میں تاخیر ہوتی ہے تو اسے ویزا سے انکار نہیں سمجھا جا سکتا۔ اماراتی سفارتخانے نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ویزا فراہمی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہے۔