طلباء و طالبات کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا

طلباء و طالبات کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا

ٹریفک پولیس نے پنجاب کے طلباء و طالبات کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں افسران نے سٹوڈنٹس کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے طلباء کے لیے لائسنس کی فراہمی کا اعلان کیا ۔اس سلسلے میں دونوں افسران اپنے اداروں کو مراسلات جاری کریں گے، جن میں طلبہ و طالبات اور جامعات کی انتظامیہ کو لائسنس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔

طلباء کو شٹل سروس کے ذریعے لائسنسنگ سینٹر لانے کا انتظام کیا جائے گا اور خصوصی کاؤنٹرز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو بنیادی ٹیسٹ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جائیں گے۔

اس اقدام سے طلباء کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *