اب پی ٹی آئی تحریک نہیں رکے گی ، کل علی امین گنڈاپور پرامن احتجاج کے لیے ڈی چوک آئیں گے: علیمہ خان

اب پی ٹی آئی تحریک نہیں رکے گی ، کل علی امین گنڈاپور پرامن احتجاج کے لیے ڈی چوک آئیں گے: علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے کہ آئین ہمیں تحفظ دیتا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کر سکتے ہیں اور کل علی امین گنڈا پور پر امن احتجاج کے لیے ڈی چوک پہنچیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور آئین ہمیں تحفظ دیتا ہے کہ ہم پرامن احتجاج کر سکتے ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر راولپنڈی میانوالی اور فیصل اباد میں ربڑ کی گولیاں چلائی گئی ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ یہ نہ بھولیں کہ آپ یہ جنگ جمہوریت قانون کی حکمرانی کے لیے لڑ رہے ہیں اور ہماری ڈیوٹی بنتی ہے کہ ہم آزادی کے لیے کھڑے ہوں اورآئین ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے ۔ علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اب یہ تحریک چل چکی ہے اور اب یہ نہیں رکے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل علی امین گنڈاپور پرامن احتجاج کے لیے ڈی چو آئیں گے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی کارکردگی عمران خان سے شروع ہوکر عمران خان پر ختم ہو جاتی ہے: اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاضی فائض عیسی گینگ اف تھری ایکسٹینشن مافیا ہے اورقاضی صاحب کو ایکسٹینشن دینی ہے اس کے بعد اس نے سکندر سلطان راجہ کو تحفظ دینا ہے ۔ سکندر سلطان راجہ کو آرٹیکل  ۔6 سے قاضی فائزعیسی بچائیں گے ۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے بارے علیمہ خان نے کہا کہ پہلے انہوں نے آپ کی جمہوریت چوری کی اب یہ قانون کی حکمرانی بھی چوری کر رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے کہا اگر ہم نے قربانی نہ دی تو اس ملک میں عوام کی حیثیت چونٹیوں اور بھیڑ بکریوں کی طرح ہو گی۔علیمہ خان نے کہا کہ کل اسلام اباد احتجاج میں ہم سب شامل ہوں گے اور اگر یہ ہم پر ظلم کر کے ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال دیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ایک ہزار کارکن اٹھائے گئے ہیں،کل اسلام اباد سے بھی اٹھا لیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *