شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کےتحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیہ دیتے کہا تھا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *