صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول ، گندم، خوردنی تیل، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں سونا 7 ڈالر کی کمی کے بعد 2653 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔