پی ٹی آئی خاتون رکن قومی اسمبلی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مہربانو قریشی نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے احتجاج ختم نہ کرنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا یہ احتجاج جاری رہے گا۔
مہربانو قریشی نے بیرسٹر سیف کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کی مذمت بھی کی۔ مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے بیان سے تحریک انصا ف کا کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں: احتجاج کہیں بھی ختم نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ٹویٹر اکائونٹ سےبھی ٹویٹ کی گئی تھی کہ ’پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کہیں بھی ختم نہیں ہو گا۔ اس احتجاج کا مقصد آئین کی روح، بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کا دفاع ہے۔ یہ احتجاج بڑے گا اور پاکستان کا ہر ذی شعور اس کا حصہ بنے گا۔‘


