وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے تعطیلات کا اعلان ایس سی او کانفرنس کی مناسبت سے کیا تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ ایس سی او میں شریک غیر ملکی مہمان ریڈزون کے اندر رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد جڑواں شہروں میں عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اکتوبر تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اسلام آباد میں فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔ پاک فوج کے دستے ریڈ زون میں گشت کر رہے ہیں اور اہم عمارتوں پر پوزیشنز لیے ہوئے ہیں تاکہ شہر کی سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی مناسبت سے پاک فوج 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی۔