امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا وقت پر اعلان کریں۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئین پر شب خون نہیں مارنےدیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر سید منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس آف پاکستان کا اعلان کرے ۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کابیبہ کو بڑی کامیابی مل گئی
جماعت اسلامی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست صاف ستھری ہے ، ہمارے اُوپر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے ، عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا تھاپی ٹی آئی نے کہا ہم پر دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی کابینہ میں رد و بدل :گورنر خیبرپختونخوا نے سمری کی منظوری دیدی
جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں، پیپلز پارٹی نے ہماری مینڈیٹ چوری کیا تھا ، سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہا ہوں، اب وقت آ ن پہنچا ہے کہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر جیل میں ہو تو کار کن ڈی چوک میں پٹ جاتے ہیں۔