شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار، غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار، غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد میں 15 سے 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23ویں سربراہان حکومت کا اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس کا آج آخری دن ہے، جس میں مفاہمتی یاداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت کا 4 رکنی، چین کا 15 رکنی اور روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ آج سے 17 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہیں اور ان کے ہمراہ وزرا سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ لی چیانگ صدر آصف علی زرداری، اعلیٰ عسکری قیادت اور پارلیمانی ممبران سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج ایس سی او ممبران کے وفود کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیں گے۔ ایس سی او اجلاس میں چین، روس، بیلا روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے، جبکہ ایران کے پہلے نائب صدر ڈاکٹر رضا عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

15 اکتوبر کو وزیر اعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے، جس کے بعد دیگر سربراہان حکومت بھی اپنی گفتگو کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی روابط پر تبادلہ خیال شامل ہے، جبکہ ایس سی او ضابطہ کار کے مطابق دو طرفہ باہمی تنازعات زیر بحث نہیں لائے جا سکتے۔ اجلاس کے اختتام پر 16 اکتوبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *