پنجاب یونیورسٹی خودکشی کیس : طالبہ کے والد کا قانونی کارروائی سے انکار

پنجاب یونیورسٹی خودکشی کیس : طالبہ کے والد کا قانونی کارروائی سے انکار

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کے کیس میں ام حبیبہ کے والد نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جو تدفین کے لیے اپنے آبائی گاؤں رندھیر باگڑیاں سمبڑیال لے گئے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر کی طالبہ ام حبیبہ نے گزشتہ روز ہاسٹل کے کمرے میں نامعلوم وجوہات کی بنا ءپر خودکشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: طالبہ پر گارڈ کے مبینہ تشدد کیخلاف احتجاج،28طلباء اور 4پولیس اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے ہاسٹل نمبر 8 کمرہ نمبر 74 میں خود کشی کی، طالبہ نے پنکھے سے پھندا لے کر خود کشی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹا ؤن نبیلہ کوثر کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ام حبیبہ کمرہ نمبر 74 میں اپنی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خطرناک ڈاکووکی عرف وشال مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹائون نبیلہ کوثر کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *