مکیش امبانی نے 24گھنٹے میں کتنے سو ارب روپے کھودئیے؟

مکیش امبانی نے 24گھنٹے میں کتنے سو ارب روپے کھودئیے؟

بھارت کے معروف ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے 24 گھنٹوں کے دوران 1600 ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ تجارتی سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جس کی وجہ سے امبانی کی سربراہی میں قائم ریلائنس انڈسٹری کے حصص میں 2فیصد کمی ہوئی۔

کمپنی کے شیئرکم ہونے کے باعث مکیش امبانی کو 2بلین ڈالر یعنی 1600 ارب روپے کا بڑانقصان اٹھانا پڑا۔ مکیش امبانی کی دولت میں اچانک کمی آنے سے ان کی پوزیشن بلومبرگ کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں تبدیل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بلومبرگ بلین ایئرز انڈیسک میں 102 بلین ڈالر کی کُل مالیت کیساتھ امیروں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر چلے گئے ۔ علاوہ ازیں اڈانی گروپ کے چیئرپرسن گوتم اڈانی نے اپنی مجموعی مالیت میں 266 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اڈانی کی مجموعی مالیت 99.2 بلین تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا 5 آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کے طور پر 72 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ

جس سے وہ بین الاقوامی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں 18ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ ان کے علاوہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی مجموعی مالیت 241 بلین ڈالر ہے ان کا دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اپنا نام برقرارہے جب کہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس 211 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *