بلی کو مچھلی چوری کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا

بلی کو مچھلی چوری کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا

تھائی لینڈ میں ایک  عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں بلی کو مچھلی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں مقامی پولیس نے چالاک بلی کو پارک کی ہوئی موٹر سائیکل سے مچھلی چوری کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

دی اسمارٹ لوکل ملائیشیا کے مطابق بلی کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔

14 اکتوبر کو معمہ اس وقت حل ہوا جب پولیس نے بلی کو پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی موٹر سائیکل میں لٹکی تھیلی سے مچھلی چراتی ہے جبکہ بعد میں اسے پولیس افسر گرفتار کرکے لے جارہا ہے۔

بلی کی چالاک فطرت نے سوشل میڈیا صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *