پاکستان اور منگولیا کا تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی روابط بارے تعاون کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور منگولیا کا تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی روابط بارے تعاون  کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے SCO کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیر اعظم Luvsannamsrain Oyun-Erdene سے دو طرفہ ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی اور طرفین نے باہمی ملاقات کو کو دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے ڈرافٹ میں آئینی بینچ کی تجویز پی ٹی آئی کی ہے، رؤف حسن کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی۔ منگولیا کے وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سرایتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری، بلاول ، فضل الرحمٰن کی جاتی امرا آمد، مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر مشاوت

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین-الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا بعد ازاں منگولیا کے وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

editor

Related Articles