عمران خان کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ان کے لوگ بک چکے ہیں، فیصل واوڈا

عمران خان کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ان کے لوگ بک چکے ہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر جا چکے ہیں اور بک چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی، وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی جبکہ عمران خان کی بہنیں اور بیگم بشریٰ بی بی دوسری طرف ہوں گی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی نے پارٹی کو عمران خان کی رہائی کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی

انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس عمران سب کیلئے ہے، عمران خان پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی لاہور کی بجائے پشاور پہنچ گئیں ہیںحالانکہ ان کی ضمانت بدھ کو ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بنی گالہ میں ایک ہفتے سے رنگ و روغن کیا جا رہا ہے جو کہ پچھلے بارہ سال سے نہیں ہوا تھا۔ سینیٹر واوڈا نے کہا کہ یہ تعلقات ہر جگہ نظر آتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں دوستی کے مسائل بھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *